موسم

29-08-2017

محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپورخاص  ڈویژن، اسلام آباد  اور کشمیر میں چند  مقامات پر  آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ(میرپورخاص، حیدرآباد،کراچی ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بہاولپور، ساہیوال،سکھر، شہید بینظر آباد، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد، ژوب، قلات  ڈویژن اور کشمیر  میں کہیں کہیں پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 36اور کم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب43 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 44منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 45منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

Dated: 29th August, 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar