موسم

06-09-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب ہے تاہم  آج (شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں  کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ژوب اور ساہیوال  ڈویژن میں چند مقامات  پر تیز ہواوٰں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  تاہم اس دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 35اور کم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب46 فی صد  رہا۔

 

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 34منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 50منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

Urdu News Bulletin

 

Dated: 6th September , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar