موسم

08-09-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں  کے دوران  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گاتاہم کشمیر   میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ آڑتالیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی ،سرگودھا ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے تاہم اس دوران  ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 37اور کم سے کم 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب37 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 31منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 52منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 8th September , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar