موسم
13-09-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم پشاور سمیت مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، ژوب، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواوٰں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 36اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب82 فی صد رہا۔
پشاور میں آج سورج 6 بجکر 24منٹ پر غروب جبکہ کل صبح 5 بجکر 55منٹ پر طلوع ہوگا ۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated: 13th September , 2017

Broadcasting Time: 04:00 PM

Duration: 10 Min

Total Pages:

News Reader: Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar