موسم

14-09-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور،ہزارہ، پشاور، مردان،سبی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ،  گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور،  ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات  پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 36اور کم سے کم 21  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب38 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 23منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 56منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 14th September , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar