موسم

15-09-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب ہے تاہم راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن،بالائی فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پرآبرالود ہے جس کے باعث بارہ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران  مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 35اور کم سے کم 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب35 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 21منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 56منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 15th September , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar