موسم

21-09-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک  ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں مطلع ابر الود ہے جبکہ بارہ گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران   پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد ، بالائی فاٹا، کشمیر  اور گللت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 35اور کم سے کم 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب40 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 13منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    6بجکر ایک منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 21st September , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar