موسم

01-08-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آبادمیں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے تاہم  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اورکوہاٹ ڈویژن سمیت اسلام آبادمیں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ  ڈی آئی خان، بنوں،ڈی جی خان،ساہیوال، بہاولپور ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 34اور کم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب64 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا  وقت 7 بجکر15  منٹ جبکہ سورج کل   5 بجکر 25منٹ پر طلوع ہوگا

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

Dated : 1st August, 2017

 

Broadcasting Time : 04:00 PM

 

Duration :  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader :     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar