موسم
02-08-2017
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا ،فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن سمیت فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 32اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب64 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 7 بجکر14 منٹ جبکہ سورج کل 5 بجکر 25منٹ پر طلوع ہوگا
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 2nd August, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration : 10 Min

Total Pages:

News Reader : Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar