موسم

07-11-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم  خشک  ہے تاہم پشاور میں مطلع جزوی آبر الود ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  خشک رہے گا جبکہ پنجاب میں شدید دھند/اسموگ جبکہ پشاور اور سکھر  ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں  دھند  پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بھی  پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند/اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائےگی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری  رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 27اور کم سے کم 14  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب53 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  5 بجکر 16منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    6بجکر38 منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 7th  November , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar