موسم

13-11-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج  بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ  بالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی ہے جبکہ آج  پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح شہری علاقوں میں چھائی ہوئی اسموگ رواں ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائی گی ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال،  بہاولپور، کراچی ،سکھر،  لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھںد/اسموگ صبح کے وقت پڑنے کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 25اور کم سے کم 13  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب54 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  5 بجکر 12منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    6بجکر44 منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 13th  November , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar