موسم

14-11-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب  ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیتخیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھںد/اسموگ کی شدت  اور دورانیہ میں کمی متوقع ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 18اور کم سے کم 13  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب83 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  5 بجکر 11منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    6بجکر45 منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated: 14th  November , 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar