موسم

07-08-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیرمیں چند  مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک  کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، مردان،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن سمیت  فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں  کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  لاہور، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 37اور کم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 ہوا میں نمی کا تناسب48 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  7 بجکر10  منٹ پر غروب  جبکہ کل   5 بجکر 29منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

Dated : 7th August, 2017

 

Broadcasting Time : 04:00 PM

 

Duration :  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader :     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar