موسم
27-07-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ لاہور، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، ڈی جی خان، میرپورخاص ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 34اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب61 فی صد رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 7 بجکر19 منٹ جبکہ سورج کل 5 بجکر 21منٹ پر طلوع ہوگا
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 27th July, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration : 10 Min

Total Pages:

News Reader : Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar