16-04-2018

آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ برطانیہ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ سولہ رکنی سکواڈ کے کپتان سرفراز احمد ہی برقرار ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، سمیع اسلم، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، راحت علی، محمد عباس، سعد علی اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، تین میچوں کی یہ سیریز گیارہ مئی سے شیڈول ہے۔