22-02-2017

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی دبئی میں تقریب رونمائی منعقد ہوئی،آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اب یہ ٹرافی ایونٹ میں شریک 8ممالک کے 20شہروں کا دورہ کرے گی، چمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل 18 جون کو کھیلا جائے گا۔