29-11-2017

احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے نجی فوڈ کمپنی کےسابق سیلز منیجر جمال خٹک مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا ہے۔

عدالت نے نسلے کے نام پر کاروبار کے عوض سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے مرکزی ملزم جمال خٹک کے ریفرنس کی سماعت کی ۔عدالت نے  ملزم کی غیر حاضری میں مقدمہ کی سماعت شروع کرنے کا حکم دیا جبکہ  ساتھ ہی دفعہ 512کے تحت ملزم مسلسل روپوش ہونے اور عدالت میں پیش نہ ہونے اسے اشتہاری قرار دیدیا  ۔