25-11-2017

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن نے انہیں عدالت میں میں پیش کرنے کے لیے احتساب عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

ضامن نے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسحاق ڈار کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط نہ کیے جائیں۔

عدالت نے نیب کو ضامن کے جواب کی کاپی فراہم کرتے ہوئے استغاثہ اور ضامن دونوں کو ہدایت کی کہ وہ زرضمانت ضبط کرنے کے معاملے 29 نومبر کو دلائل دیں۔