13-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کے مستقل ہونے والے اساتذہ اور دیگر عملے کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار اسلامیہ  کالجیٹ سکول میں ٹیچرز اور لیب اسسٹنٹس کی پوسٹوں پر تعینات ہیں اور وہ دو ہزار آٹھ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے تاہم بعد میں ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انہیں مستقل کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کے بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔