24-10-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں نوجوان پر با ا ثر افراد کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بااثر شخصیات کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کے والد نے درخواست دائر کی کہ با اثر گروپ میری زمین پر قبضہ کرناچاہتا ہے جن سے میری جان کو خطرہ ہے لہذا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اس درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے معاملے کی ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔