30-04-2018
اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ائر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل کیا جائے گا۔

سِول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے ائرپورٹ پر پہلی پرواز کراچی سے ہوگی۔ پی آئی اے کی یہ پرواز صبح گیارہ بجے لینڈ کرے گی جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

پروازوں کا مکمل باضابطہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ جس پر بین الااقوامی معیار کے مطابق مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔