11-12-2017

اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 3 رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ واضح رہے کہ  انگلینڈ میں موجود ٹیسٹ کرکٹر اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور تحقیقات میں تعاون بھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ ناصر جمشید کو 13 فروری دوہزار سترہ کو معطل کیا گیا تھا ۔