19-01-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے دو اعلی افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن گروپ کےگریڈانیس کے آفیسر سیکرٹری انفارمیشن طاہر حسن کو تبدیل کرکے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ انیس کے آفیسر ارشد مجید مہمند کو سیکرٹری انفارمیشن تعینات کر دیاگیا ہے ۔

دوسری طرف محکمہ اسٹیبلشمنٹ  کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ اٹھارہ کے آفیسر شاہ مسعود کو تبدیل کرکے محکمہ داخلہ میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈسترہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ وانا جنوبی وزیر ستان نیاز محمد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ایف آئی پشاور  اور طارق حسن کو تبدیل کرکےاسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لوئر دیر اور کامران خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ وانا جنوبی وزیرستان تعینات کر  دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔