28-05-2018

اقلیتی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلدیوکمار نے طویل ترین انتظار کے بعد بالآخر رکن اسمبلی کے طور پر حلف اٹھالیا ہے ۔

رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار نے حلف اتوار کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں اٹھایا۔ سپیکر اسد قیصر نے ان سے حلف لیا ،اس موقع پر ارکان نے بلدیوکمار کو مبارک باد بھی دی جبکہ انہوں نے رول آف ممبرز میں دستخط بھی کئے۔

بلدیو کمارنے موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے سے صرف32گھنٹے 30منٹ پہلے حلف اٹھایا تاہم اب ان کا نام سابق ارکان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔