04-05-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست زیردفعہ 21(4)الیکشنز ایکٹ 2017شائع کر دی ہے ۔

 سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی اشاعت 5مارچ 2018کوکی گئی تھی۔ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف1286اعتراضات 30دن کے اندر یعنی 3اپریل 2018تک الیکشن کمیشن  پاکستان کو موصول ہوئے،ان میں خیبر پختونخوا 181اعتراضات ، فاٹا 11،اسلام آباد 17، پنجاب 689، سندھ 284اور بلوچستان کے 104اعتراضات شامل تھے۔