19-06-2018

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو نئی بھرتیوں اور ترقیوں کا اختیار دے دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں قائم نگران حکومتیں مفادِ عامہ کے تحت نئی منتخب حکومت آنے تک تمام محکموں میں نئی بھرتیاں اور ترقیاں کر سکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی سے متعلق اپنا سابقہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔ کمیشن نے یکم اپریل کو ترقیاتی کاموں اور پبلک سروس کمیشن کے علاوہ دیگر تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔