13-04-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی یقین دہانی پرکوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے کوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ضمنی انتخاب تک نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔جس پر الیکشن کمیشن نے کوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی امیدوار موسم خان نے الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔