21-05-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے انتخابات2018کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہےجس کے تحت انتخابات 2018میں سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔

 الیکشن کمیشن حکام کے مطابق انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس کی مدد لی جائے گی ۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور سکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہوں گے۔