27-04-2018

الیکشن کمیشن  نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے بعد سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے ہائی کورٹ نے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔