16-10-2017

رجسٹرار سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات قانون دو ہزار سترہ کے خلاف دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں ہیں۔

سپریم کورٹ  رجسڑار آفس نے اعتراض میں کہا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ، درخواست گزارکے لئے داد رسی کا دوسرا فورم موجود تھا ۔ واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات دو ہزار سترہ کے خلاف درخواستیں شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی تھیں۔