16-10-2017

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو تین ایک سے ہرادیا۔ شکست کے باوجود قومی ٹیم بہترگول ڈیفرنس سے سپرفورمرحلے میں پہنچ گئی۔

ڈھاکامیں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان پہلے کوارٹرمیں تو مقابلہ سخت رہا۔لیکن قومی ٹیم نے کئی پنالٹی کارنرز ضائع کیے۔بقیہ کوارٹرزمیں بھارتی ٹیم چھائی رہی۔

قومی ٹیم سے آخری کوارٹر میں صرف ایک ہی گول ہوسکااوربھارت کو تین ایک سے فتح ملی۔پول اے میں شکست کے بعد پاکستان اورجاپان کے پوائنٹس چارچار رہے ۔

بہتر گول ڈیفرنس کے باعث گرین شرٹس نے آگے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔