19-06-2018

 ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رواں ماہ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں شیڈول آیف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان کی 18رکنی حتمی ٹیم کو فائنل کرلیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق گول کیپر مظہر عباس ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جبکہ رضوان جونیئر، رانا سہیل اور دلبر بھی ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران رضوان سینئر ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کو 2 گول کیپرز عمران بٹ اور امجد علی کی خدمات حاصل رہیں گی۔

دوسرے منتخب پلیئرز میں عرفان سینئر، مبشر، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اظفر یعقوب اور اعجاز علی شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی۔