10-05-2018

پشاورکے تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں نے2017ء سیشن کے ایم بی بی ایس گریجویٹس سے ہاوس جاب کیلئے ہسپتالوں میں موجودہ نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

 اس سلسلے میں امیدواروں کو12 مئی تک تصدیق شدہ تعلیمی اسنادمتعلقہ ہسپتالوں میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواکے چاروں تدریسی ہسپتالوں اے ٹی ایچ، ایچ ایم سی،ایل آر ایچ اورکے ٹی ایچ میں ایم بی بی ایس کے تازہ گریجویٹس کو ماہوار وظائف پر ہاوس جاب کی فراہمی کیلئے نشستیں مختص ہیں جس پر ہر سال متعلقہ ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز کو ہاوس جاب کی سہولت دی جارہی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ہاوس جاب آفیسر زکیلئے تمام انٹرویو 15مئی کوآٹھ بجے صبح خیبر میڈیکل کالج پشاورآڈیٹوریم میں کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کیلئے امیدوار ڈاکٹرز کو خیبر میڈیکل کالج کے ہیومن ریسورس سپرنٹنڈنٹ کے پاس12مئی کو جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔