07-12-2017

پشاور ہائی کورٹ نے باجوڑ ایجنسی میں جونیئر کلرکس کی گیارہ خالی آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے پر پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی کو طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ باجوڑ ایجنسی میں گیارہ جونئر کلرکس کی پوسٹوں میں صرف تین پر تعیناتی کی گئی ہے جبکہ باقی پوسٹیں بوجوہ خالی رکھی گئی ہے ۔ عدالت نے اس پر پی اے باجوڑ ایجنسی کو اگلی سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔