23-11-2017

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 23 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق دسمبر سے ہوگا  جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔