29-11-2017

لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی کردی گئی ہے۔

مجسمے کی رونمائی میئر لندن صادق خان نے کی۔اس موقع پر مجسمہ ساز کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے قائداعظم کے مجسمہ کو بنانےمیں 6ماہ لگے۔بابائے قوم محمد علی جناح کے اس مجسمے کوآئندہ ہفتےبرٹش میوزیم سے منتقل کرکے لندن کی مشہور درسگاہ لنکنزان میں نصب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لنکزان سے قائداعظم محمدعلی جناح نے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔