14-04-2017

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے سال دو ہزار سولہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم کام کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منجمنٹ سائنسیز چترال کے طالب علم الیاس احمد نے چودہ سو نمبروں میں سے ایک ہزار تینتس نمبر حاصل کرکے یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسی کالج کے طلباء سکندر علی شاہ نے ایک ہزار انیس نمبروں کے ساتھ دوسری اور شاکر اللہ نے ایک ہزار نو نمبر لیکر یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔