15-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ضلع ناظم پشاور کے خلاف دائر رٹ پر ضلع ناظم اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ  کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ضلع کونسلر نور ولی کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ضلع ناظم پشاور نے بلاجواز طور پر درخواست گزار سمیت مختلف ضلعی کونسل ارکان کے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں جبکہ فنڈز اور اختیارات کا بے جا استعمال بھی جاری ہے اور منظور شدہ ترقیاتی سیکیموں کےلئے بھی فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

عدالت نے ضلع ناظم پشاور اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آخری مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا