04-06-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جائینگے جبکہ باقی شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کردیا ہے لہذا کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق برقرار رہیں گے ۔  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج  4 جون  سے 8 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن نے بتایا کہ باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 27 کو شائع کی جائیگی، 29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائینگےجبکہ پولنگ 25جولائی کو ہی ہوگی۔