23-02-2017

جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل انتھراپالوجی نے ایم اے پروگرام میں داخلہ لینے کی اہلیت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جامعہ پشاور انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ایک اجلاس پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر نور الہی ، خلیل الرحمان ، طفیل احمد ، شاداب رانااور صدف ارباب نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سیشن میں ایم اے سوشل انتھراپالوجی پروگرام میں داخلے کےلئے بی اے /بی ایس سی سیکنڈ ڈویژن  کے طلباء طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔