09-10-2017

 وزارت قانون نے نیب کے سربراہ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چار برس کے لیے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نیب کے موجودہ چیئرمین قمر زمان چوہدری 10 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ جاوید اقبال رواں ہفتے اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال فروری  2000 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے جس کے دو ماہ  بعد اُنھیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا جہاں سے وہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئےتھے۔