06-04-2018

پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس وقار احمد سیٹھ نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ میں منعقدہ سادہ لیکن پروقار تقریب میں پشاور ہائی کور ٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان نے جسٹس وقار احمد سیٹھ سے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ان سے حلف لیا ۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ کے دیگر ججز صاحبان اور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ سمیت ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخو ا آفس کے لاء افسران اور دیگر موجود تھے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی بیرون ملک  دورے پر گئے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں  جسٹس وقار احمد سیٹھ قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ رہیں گے ۔