09-06-2018

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے آئین میں دیئے گئے اختیارات کی رو سے جولائی سے اکتوبر 2018 تک چار ماہ کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی تجویز سے اصولی اتفاق کیا ہے اور عید کی چھٹیوں کے فوری بعد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد خان  کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس  میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 10فیصد اضافے سے بھی اتفاق کیا گیا۔  نگراں وزیر اعلیٰ نے  ان چار مہینو ں کیلئے بجٹ اور اے ڈی پی سکیموں کیلئے سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔