05-12-2017

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم  نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نیب نے عدالت کے حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حسن اور حسین نواز کی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ملی جبکہ بینک اکاؤنٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔عدالت نے طلبی کے نوٹسز اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونےپر  حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد نیب آرڈیننس کی سیکشن 512 کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔