27-04-2018

اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت آج  ملکی تاریخ کا چھٹا وفاقی  بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 57 کھرب روپے کا بجٹ پیش کرینگے۔ بجٹ میں خسارے کا اندازہ 12کھرب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پانچ سالہ حکومت کا آخری اقتصادی سروے 2018 جاری کر دیا۔   چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے بجٹ پیش کرنے پراعتراض کیا ہے۔