13-06-2018

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے سرکاری او ر نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر9365 امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے جن میں طلباء کی تعداد5282 جبکہ طالبات کی تعداد4083 ہے۔ رجسٹریشن کا عمل عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔ رجسٹریشن کے ایم یو کی ویب سائٹ پر کی جاسکتی ہے جس کے لئے  متعلقہ بینک کی نامزد شاخوں سے مبلغ 1600 روپے کے سکریچ کارڈکا حصول ضروری ہے جبکہ رجسٹر یشن کیلئے آخر ی تا ریخ2

جو لائی مقرر کی گئی ہے۔