31-03-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں احتساب عدالتوں کے ججز  اور  پراسیکیوٹرز  کےلئے ایک روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور احتساب عدالتوں کے جج صاحبان اشتیاق خان ، حافظ نسیم اکبر ، نوید احمد خان اور مینرہ عباسی سمیت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب جمیل خان ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب  عمر فاروق ، علی جان اور سید عظیم داد کے علاوہ سات دیگر پراسیکیوٹرز نیب  شریک ہوئے ۔  یہ ایک روزہ ریفریشر کورس  “قومی احتساب بیورو  اور انسداد کرپشن لاءز “کے موضوع پر منعقد کیا گیا ۔

ریفریشر  کورس کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال نے شرکاء کواکیڈمی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ایک روزہ ریفریشر کورس کے اغراض و مقاصد بیان کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس ایک روزہ ریفریشر کورس سے شرکاء کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ریسورس پرسنز جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد ، جسٹس ریٹائرڈ  میاں فصیح الملک  اور جسٹس ریٹائرڈ مفتاح الدین نے قومی احتساب بیورو اور انسداد کرپشن لاءز سے متعلق اہم موضوعات پر لیکچرز دیئے

ایک روزہ ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال ، ڈین فیکلٹی سید انیس شاہ بخاری ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ضیاء الرحمان ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز  محمد شعیب سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے دیگر افسران نے  شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال نے ایک روزہ  ریفریشر کورس مکمل کرنے پر  شرکارء کورس میں سرٹیفیکٹس  بھی تقسیم کیں  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔