26-06-2019

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے نوجوان وکلاء کیلئے دو ہفتوں پر محیط تربیتی پروگرام  جاری ہے ۔

تربیتی پروگرام میں پشاور، چترال، نوشہرہ، مردان، بنوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پچیس مردو خواتین وکلاء شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے تیسرے دن تربیت کاروں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان ترین ، بیرسٹر فیصل خان  اور سابق جسٹس پشاور ہائی کورٹ عبدالطیف خان  نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔