05-12-2017

خیبر پختونخو ا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں” کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ” کے موضوع پر  تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام آج دوسرے روز بھی جاری رہا   ۔

 یواین ڈی پی کے پروگرام ایس آر ایل پی کے تعاون سے منعقدہ  تین روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک  ہیں۔

  بعد میں تربیتی پروگرام کے پہلے دن ڈائریکٹر  انسٹرکشنز  جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ  ٹیکنیکس  سول پری ٹرائل کے موضوع پر جبکہ سابق  ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی  محمد مسعود خان نے” کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔