15-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  دوسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے تیسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن  لیا ۔

 ریسورس پرسن فخر زمان نے منجمنٹ آف پری ٹرائل ایکٹی ویٹیز  کرئمینل ، محمد طارق آفریدی نے رینٹ لاءکے موضوع پر لیکچرز دیئے جبکہ سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی پشاور  محمد آصف خان نے شرکاء کے ہمراہ پشاور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔ بعد میں ریسورس پرسن ڈاکٹر خورشید اقبال نے آئین پاکستان  کے بنیادی حقوق اور فیئر ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیا۔